1. سُلیما ن کی غزلُ الغزلات۔
2. وہ اپنے مُنہ کے چُوموں سے مُجھے چُومےکیونکہ تیرا عِشق مَے سے بِہتر ہے۔
3. تیرے عِطر کی خُوشبُو لطِیف ہے۔تیرا نام عِطر ریختہ ہے۔اِسی لِئے کُنواریاں تُجھ پر عاشِق ہیں۔
4. مُجھے کھینچ لے ۔ ہم تیرے پِیچھے دَوڑیں گی۔بادشاہ مُجھے اپنے محلّ میں لے آیا۔ہم تُجھ میں شادمان اور مسرُور ہوں گی۔ہم تیرے عِشق کا تذکرہ مَے سے زِیادہ کریں گی۔وہ سچّے دِل سے تُجھ پر عاشِق ہیں۔