عزرا 2:57-69 Urdu Bible Revised Version (URD)

57. بنی سفطیاہ ۔ بنی خطِّیل۔بنی فُوکرت ضبائِم۔ بنی امی۔

58. سب نتنیِم اور سُلیما ن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔

59. اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسا اور کرُو ب اور ادّان اور امِیر سے گئے تھے سو یہ ہیں پر یہ لوگ اپنے اپنے آبائی خاندان اور نسل کا پتا نہیں دے سکے کہ اِسرائیل کے ہیں یا نہیں۔

60. یعنی بنی دِلایاہ ۔ بنی طُوبیاہ ۔ بنی نقُودا چھ سَو باون۔

61. اور کاہِنوں کی اَولاد میں سے بنی حبایاہ ۔ بنی ہقوص۔ بنی برزِلّی جِس نے جِلعادی برزِ لّی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔

62. اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر نہ پائی ۔ اِس لِئے وہ ناپاک سمجھے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔

63. اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمِّیم لِئے ہُوئے نہ اُٹھے تب تک وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں۔

64. ساری جماعت مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَوساٹھ کی تھی۔

65. اِن کے عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کاشُمارسات ہزار تِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَوگانے والے اور گانے والِیاںتِھیں۔

66. اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔

67. اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیساور اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔

68. اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوندکے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُداکے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پرتعمِیر کِیا جائے۔

69. اُنہوں نے اپنے مقدُور کے مُوافِق کام کے خزانہ میں سونے کے اِکسٹھ ہزار دِرہم اور چاندی کے پانچ ہزار مَنہ اور کاہِنوں کے ایک سَو پَیراہِن دِئے۔

عزرا 2