1. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآ ب کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے شاہِ ادُو م کی ہڈِّیوں کو جلا کر چُونا بنا دِیاہے۔
2. پس مَیں مُوآ ب پر آگ بھیجُوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی اور مُوآ ب للکار اور نرسِنگے کی آواز اور شور و غَوغا کے درمِیان مَرے گا۔
3. اور مَیں قاضی کو اُس کے درمِیان سے کاٹ ڈالُوں گا اور اُس کے تمام اُمرا کو اُس کے ساتھ قتل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔