عامُوس 1:4-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور مَیں حزائیل کے گھرانے میں آگ بھیجُوں گا جو بِن ہدد کے قصروں کو کھا جائے گی۔

5. اور مَیں دمِشق کا اڑبنگا توڑُوں گا اور وادیِ آو ن کے باشِندوں اور بَیت عد ن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور ارا م کے لوگ اسِیر ہو کر قِیر کو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔

6. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ غزّہ کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ وہ سب لوگوں کو اسِیرکر کے لے گئے تاکہ اُن کو ادُو م کے حوالہ کریں۔

7. پس مَیں غزّہ کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔

8. اور اشدُود کے باشِندوں اور اسقلُو ن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور عقرُو ن پر ہاتھ چلاؤُں گا اور فلِستِیوں کے باقی لوگ نیست ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

9. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو ادُو م کے حوالہ کِیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کِیا۔

10. پس مَیں صُور کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔

11. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُو م کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحمدِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔

12. پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصرا ہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔

عامُوس 1