طِطُس 2:13-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور اُس مُبارک اُمّید یعنی اپنے بزُرگ خُدا اور مُنجّی یِسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔

14. جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔

15. پُورے اِختیار کے ساتھ یہ باتیں کہہ اور نصِیحت دے اور ملامت کر ۔ کوئی تیری حقارت نہ کرنے پائے۔

طِطُس 2