6. عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں۔قُدرت اور جمال اُس کے مَقدِس میں۔
7. اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی۔خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔
8. خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایان ہے۔ہدیہ لاؤ اور اُس کی بارگاہوں میں آؤ۔
9. پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔اَے سب اہلِ زمِین! اُس کے حضُور کانپتے رہو ۔
10. قَوموں میں اِعلان کرو کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے ۔جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔وہ راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔