زبُو 95:2-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے حضُور میںحاضِر ہوں ۔مزمُور گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔

3. کیونکہ خُداوند خُدایِ عظِیم ہےاور سب اِلہٰوں پر شاہِ عظِیم ہے۔

4. زمِین کے گہراؤ اُس کے قبضہ میں ہیں۔پہاڑوں کی چوٹِیاں بھی اُسی کی ہیں۔

5. سمُندر اُس کا ہے ۔ اُسی نے اُس کو بنایااور اُسی کے ہاتھوں نے خُشکی کو بھی تیّار کِیا۔

6. آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔

7. کیونکہ وہ ہمارا خُدا ہےاور ہم اُس کی چراگاہ کے لوگ اور اُس کے ہاتھ کیبھیڑیں ہیں۔کاش کہ آج کے دِن تُم اُس کی آواز سُنتے!

8. تُم اپنے دِل کو سخت نہ کرو جَیسا مرِیبہ میںجَیسا مسّاہ کے دِن بیابان میں کِیا تھا۔

9. اُس وقت تُمہارے باپ دادا نے مُجھے آزمایااور میرا اِمتحان کِیا اور میرے کام کو بھی دیکھا۔

10. چالِیس برس تک مَیں اُس نسل سے بیزار رہااور مَیں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جِن کے دِل آوارہ ہیںاور اُنہوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔

11. چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائیکہ یہ لوگ میرے آرام میں داخِل نہ ہوں گے ۔

زبُو 95