زبُو 95:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں!اپنی نجات کی چٹان کے سامنے خُوشی سے للکار یں ۔

2. شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے حضُور میںحاضِر ہوں ۔مزمُور گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔

3. کیونکہ خُداوند خُدایِ عظِیم ہےاور سب اِلہٰوں پر شاہِ عظِیم ہے۔

4. زمِین کے گہراؤ اُس کے قبضہ میں ہیں۔پہاڑوں کی چوٹِیاں بھی اُسی کی ہیں۔

5. سمُندر اُس کا ہے ۔ اُسی نے اُس کو بنایااور اُسی کے ہاتھوں نے خُشکی کو بھی تیّار کِیا۔

6. آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔

7. کیونکہ وہ ہمارا خُدا ہےاور ہم اُس کی چراگاہ کے لوگ اور اُس کے ہاتھ کیبھیڑیں ہیں۔کاش کہ آج کے دِن تُم اُس کی آواز سُنتے!

زبُو 95