زبُو 94:15-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجُوع کرے گااور سب راست دِل اُس کی پَیروی کریں گے۔

16. شرِیروں کے مُقابلہ میں کَون میرے لِئے اُٹھے گا ؟بدکرداروں کے خِلاف کَون میرے لِئے کھڑا ہوگا؟

17. اگر خُداوند میرا مددگار نہ ہوتا۔تو میری جان کب کی عالمِ خاموشی میں جا بسی ہوتی۔

18. جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلاتو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔

19. جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہےتو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔

20. کیا شرارت کے تخت سے تُجھے کُچھ واسطہ ہو گاجو قانُون کی آڑ میں بدی گھڑتا ہے؟

21. وہ صادِق کی جان لینے کو اِکٹھے ہوتے ہیںاور بے گُناہ پر قتل کا فتویٰ دیتے ہیں ۔

22. لیکن خُداوند میرا اُونچا بُرجاور میرا خُدا میری پناہ کی چٹان رہا ہے۔

زبُو 94