8. تُو نے ہماری بدکرداری کو اپنے سامنے رکھّااور ہمارے پوشِیدہ گُناہوں کو اپنے چہرہ کی رَوشنی میں۔
9. کیونکہ ہمارے تمام دِن تیرے قہر میں گُذرے۔ہماری عُمر خیال کی طرح جاتی رہتی ہے۔
10. ہماری عُمر کی مِیعاد ستّر برس ہے۔یا قُوّت ہو تو اَسّی برس۔تَو بھی اُن کی رَونق محض مشقّت اور غم ہےکیونکہ وہ جلد جاتی رہتی ہے اور ہم اُڑ جاتے ہیں ۔
11. تیرے قہر کی شِدّت کو کَون جانتا ہےاور تیرے خَوف کے مُطابِق تیرے غضب کو؟