15. قَومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جِسے اُنہوںنے کھودا تھا ۔جو جال اُنہوں نے لگایا تھا اُس میں اُن ہی کاپاؤں پھنسا۔
16. خُداوند کی شُہرت پَھیل گئی ۔ اُس نے اِنصافکِیا ہے۔شرِیر اپنے ہی ہاتھ کے کاموں میں پھنس گیا ہے(ہگِاّیون سِلاہ ) ۔
17. شرِیر پاتال میں جائیں گے۔یعنی وہ سب قَومیں جو خُدا کو بُھول جاتی ہیں ۔
18. کیونکہ مِسکیِن سدا بُھولے بسرے نہ رہیں گے۔نہ غرِیبوں کی اُمّید ہمیشہ کے لِئے ٹوٹے گی۔