1. اَے خُداوند میرے نجات دینے والے خُدا!مَیں نے رات دِن تیرے حضُور فریاد کی ہے۔
2. میری دُعا تیرے حضُور پُہنچے ۔میری فریاد پر کان لگا۔
3. کیونکہ میرا دِل دُکھوں سے بھرا ہےاور میری جان پاتال کے نزدِیک پُہنچ گئی ہے۔
4. مَیں گور میں اُترنے والوں کے ساتھ گِنا جاتا ہُوں ۔مَیں اُس شخص کی مانِند ہُوں جو بِالکُل بیکس ہو۔