5. مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔جِس کے دِل میں صِیُّو ن کی شاہراہیں ہیں۔
6. وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمُور کر دیتی ہے ۔
7. وہ طاقت پر طاقت پاتے ہیں۔اُن میں سے ہر ایک صِیُّون میں خُدا کے حضُورحاضِرہوتا ہے۔
8. اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! میری دُعا سُن۔اَے یعقُوب کے خُدا! کان لگا۔ (سِلاہ)