10. جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔
11. اُن کے سرداروں کو عوریب اور زئیب کی مانِندبلکہ اُن کے شاہزادوں کو زِبح اور ضِلمُنع کی مانِند بنا دے
12. جِنہوں نے کہا ہے آؤہم خُدا کی بستِیوں پر قبضہ کر لیں۔
13. اَے میرے خُدا! اُن کو بگُولے کی گرد کی مانِند بناد ےاور جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل۔
14. اُس آگ کی طرح جو جنگل کو جلا دیتی ہے۔اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتا ہے۔
15. تُو اِسی طرح اپنی آندھی سے اُن کا پِیچھا کراور اپنے طُوفان سے اُن کو پریشان کر دے۔
16. اَے خُداوند! اُن کے چِہروں پر رُسوائی طاری کرتاکہ وہ تیرے نام کے طالِب ہوں۔
17. وہ ہمیشہ شرمِندہ اور پریشان رہیں۔بلکہ وہ رُسوا ہو کر ہلاک ہو جائیں۔
18. تاکہ وہ جان لیں کہ تُو ہی جِس کا نام یہووا ہ ہےتمام زمِین پر بُلند و بالا ہے۔