زبُو 83:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! خاموش نہ رہ۔اَے خُدا چُپ چاپ نہ ہو اور خاموشی اِختیار نہ کر!

2. کیونکہ دیکھ تیرے دُشمن اُودھم مچاتے ہیںاور تُجھ سے عداوت رکھنے والوں نے سر اُٹھایا ہے۔

3. کیونکہ وہ تیرے لوگوں کے خِلاف مکّاری سےمنصُوبہ باندھتے ہیںاور اُن کے خِلاف جو تیری پناہ میں ہیں مشوَرہکرتے ہیں۔

4. اُنہوں نے کہا آؤ ہم اِن کو کاٹ ڈالیں کہ اِن کیقَوم ہی نہ رہےاور اِسرائیل کے نام کا پِھر ذِکر نہ ہو۔

5. کیونکہ اُنہوں نے ایکا کر کے آپس میں مشوَرہ کِیا ہے ۔وہ تیرے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔

6. یعنی ادُو م کے اہلِ خَیمہ اوراسمٰعیلیموآب اور ہاجری ۔

7. جبل اور عمُّون اور عمالِیق ۔فلِستِین اور صُور کے باشِندے۔

8. اسُور بھی اِن سے مِلا ہُؤا ہے۔اُنہوں نے بنی لُوط کی کُمک کی ہے ۔(سِلاہ)

9. تُو اُن سے اَیسا کر جَیسا مِدیان سےاور جَیسا وادیِ قِیسُو ن میں سِیسرا اور یابِین سے کِیا تھا۔

زبُو 83