زبُو 81:9-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. تیرے درمیان کوئی غَیر معبُود نہ ہواور تُو کِسی غَیر معبُود کو سِجدہ نہ کرنا۔

10. خُداوند تیرا خُدا مَیں ہُوںجو تُجھے مُلکِ مِصر سے نِکال لایا۔تُو اپنا مُنہ خُوب کھول اور مَیں اُسے بھر دُوں گا۔

11. پر میرے لوگوں نے میری بات نہ سُنیاور اِسرائیل مُجھ سے رضامند نہ ہُؤا

12. پس مَیں نے اُن کو اُن کے دِل کی ہٹ پر چھوڑ دِیاتاکہ وہ اپنے ہی مشوَروں پر چلیں۔

13. کاش کہ میرے لوگ میری سُنتےاور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا!

14. مَیں جلد اُن کے دُشمنوں کو مغلُوب کر دیتااور اُن کے مُخالِفوں پر اپنا ہاتھ چلاتا۔

زبُو 81