زبُو 79:9-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نامکے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کاکفّارہ دے ۔

10. قَومیں کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟تیرے بندوں کے بہائے ہُوئے خُون کا بدلہہماری آنکھوں کے سامنے قَوموں پر واضِح ہو جائے۔

11. قَیدی کی آہ تیرے حضُور تک پُہنچے۔اپنی بڑی قُدرت سے مَرنے والوں کو بچا لے۔

12. اَے خُداوند! ہمارے پڑوسِیوں کی طعنہ زنی جو وہتُجھ پر کرتے رہے ہیںاُلٹی سات گُنا اُن ہی کے دامن میں ڈال دے ۔

13. تب ہم جو تیرے لوگ اور تیری چراگاہ کیبھیڑیں ہیںہمیشہ تیری شُکرگُذاری کریں گے۔ہم پُشت در پُشت تیری سِتایش کریں گے۔

زبُو 79