زبُو 75:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدِیک ہے ۔لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔

2. جب میرا مُعیّن وقت آئے گاتو مَیں راستی سے عدالت کرُوں گا۔

3. زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔مَیں نے اُس کے سُتُونوں کو قائِم کر دِیا ہے (سِلاہ)۔

4. مَیں نے مغرُوروں سے کہا غرُور نہ کرواور شرِیروں سے کہ سِینگ اُونچا نہ کرو۔

5. اپنا سِینگ اُونچا نہ کرو۔گردن کشی سے بات نہ کرو۔

زبُو 75