7. اُنہوں نے تیرے مَقدِس میں آگ لگا دی ہےاور تیرے نام کے مسکن کو زمِین تک مِسمار کرکے ناپاک کِیا ہے۔
8. اُنہوں نے اپنے دِل میں کہا ہے ہم اُن کو بِالکلوِیران کر ڈالیں۔اُنہوں نے اِس مُلک میں خُدا کے سب عِبادت خانوںکوجِلا دِیا ہے۔
9. ہمارے نِشان نظر نہیں آتے اور کوئی نبی نہیں رہااور ہم میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔
10. اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا ؟کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟
11. تُو اپنا ہاتھ کیوں روکتا ہے؟اپنا دہنا ہاتھ بغل سے نِکال اور فنا کر۔
12. خُدا قدِیم سے میرا بادشاہ ہےجو زمِین پر نجات بخشتا ہے۔