زبُو 73:22-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. مَیں بے عقل اور جاہِل تھا۔مَیں تیرے سامنے جانور کی مانِند تھا۔

23. تَو بھی مَیں برابر تیرے ساتھ ہُوں۔تُو نے میرا دہنا ہاتھ پکڑ رکھّا ہے۔

24. تُو اپنی مصلحت سے میری رہنُمائی کرے گااور آخِر کار مُجھے جلال میں قبُول فرمائے گا

25. آسمان پر تیرے سِوا میرا کَون ہے؟اور زمِین پر تیرے سِوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔

26. گو میرا جِسم اور میرا دِل زائِل ہو جائیںتَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔

27. کیونکہ دیکھ!وہ جو تُجھ سے دُور ہیں فنا ہو جائیں گے ۔تُو نے اُن سب کو جِنہوں نے تُجھ سے بے وفائیکی ہلاک کر دِیا ہے۔

28. لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکیحاصِل کرُوں۔مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔

زبُو 73