زبُو 73:17-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. جب تک کہ مَیں نے خُدا کے مَقدِس میں جا کراُن کے انجام کو نہ سوچا۔

18. یقِیناً تُو اُن کو پِھسلنی جگہوں میں رکھتا ہےاور ہلاکت کی طرف دھکیل دیتا ہے۔

19. وہ دَم بھر میں کَیسے اُجڑ گئے!وہ حادِثوں سے بِالکُل فنا ہو گئے۔

20. جَیسے جاگ اُٹھنے والا خواب کووَیسے ہی تُو اَے خُداوند! جاگ کر اُن کی صُورتکو ناچِیز جانے گا۔

21. کیونکہ میرا دِل رنجِیدہ ہُؤااور میرا جِگر چِھد گیا تھا۔

22. مَیں بے عقل اور جاہِل تھا۔مَیں تیرے سامنے جانور کی مانِند تھا۔

زبُو 73