1. بیشک خُدا اِسرائیل پریعنی پاک دِلوں پر مہربان ہے۔
2. لیکن میرے پاؤں تو پِھسلنے کو تھے۔میرے قدم قریباً لغزِش کھا چُکے تھے۔
3. کیونکہ جب مَیں شرِیروں کی اِقبال مندی دیکھتاتو مغرُوروں پر حسد کرتا تھا۔
4. اِس لِئے کہ اُن کی مَوت میں جان کنی نہیںبلکہ اُن کی قُو ّت بنی رہتی ہے۔
5. وہ اَور آدمِیوں کی طرح مُصِیبت میں نہیں پڑتےنہ اَور لوگوں کی طرح اُن پر آفت آتی ہے۔