زبُو 72:1-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا!بادشاہ کو اپنے احکاماور شاہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔

2. وہ صداقت سے تیرے لوگوں کیاور اِنصاف سے تیرے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔

3. اِن لوگوں کے لِئے پہاڑوں سے سلامتی کےاور پہاڑِیوں سے صداقت کے پَھل پَیدا ہوں گے۔

4. وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گااور ظالِم کوٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔

5. جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔

6. وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِنداور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہوگا۔

7. اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گےاور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔

8. اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تکاور دریای ِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی ۔

9. بیابان کے رہنے والے اُس کے آگے جُھکیں گےاور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔

10. ترسےِس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے ۔سبا ا ور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔

11. بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے ۔کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔

زبُو 72