1. اَے خُدا! مُجھے چُھڑانے کے لِئے۔اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔
2. جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سبشرمِندہ اور خجِل ہوں۔جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اوررُسوا ہوں۔
3. اہا ہاہا کرنے والےاپنی رُسوائی کی وجہ سے پسپا ہوں۔
4. تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔تیری نجات کے عاشِق ہمیشہ کہا کریںخُدا کی تمجِید ہو۔