زبُو 7:10-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہےجو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔

11. خُدا صادِق مُنصِف ہےبلکہ اَیسا خُدا جو ہر روز قہر کرتا ہے۔

12. اگر آدمی باز نہ آئے تُو وہ اپنی تلوار تیز کرے گا ۔اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیّار کر لِیاہے۔

13. اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّارکِئے ہیں ۔وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔

14. دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے!بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سےجُھوٹ پَیداہُوا۔

15. اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیااور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔

16. اُس کی شرارت اُلٹی اُسی کے سر پر آئے گی۔اُس کا ظُلم اُسی کی کھوپڑی پر نازِل ہو گا۔

17. خُداوند کی صداقت کے مُطابق مَیں اُس کا شُکرکرُوں گااور خُداوند تعالیٰ کے نام کی تعرِیف گاؤُں گا۔

زبُو 7