زبُو 68:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اَے خُدا! جب تُو اپنے لوگوں کے آگے آگے چلا ۔جب تُو بِیابان میں سے گُذرا(سِلاہ)

8. تو زمِین کانپ اُٹھی۔خُدا کے حضُور آسمان گِر پڑے۔بلکہ کوہِ سِینا بھی خُدا کے حضُور ۔ اِسرائیل کےخُدا کے حضُور کانپ اُٹھا۔

9. اَے خُدا تُو نے خُوب مینہ برسایا۔تُو نے اپنی خُشک مِیراث کو تازگی بخشی۔

10. تیرے لوگ اُس میں بسنے لگے۔اَے خُدا! تُو نے اپنے فَیض سے غرِیبوں کےلِئے اُسے تیّار کِیا۔

11. خُداوند حُکم دیتا ہے۔خُوش خبری دینے والِیاں فَوج کی فَوج ہیں۔

12. لشکروں کے بادشاہ بھاگتے ہیں ۔ وہ بھاگجاتے ہیںاور عَورت گھر میں بَیٹھی بَیٹھی لُوٹ کا مالبانٹتی ہے۔

زبُو 68