9. وُہی ہماری جان کو زِندہ رکھتا ہےاور ہمارے پاؤں کو پِھسلنے نہیں دیتا۔
10. کیونکہ اَے خُدا! تُو نے ہمیں آزما لِیا ہے۔تُو نے ہمیں اَیسا تایا جَیسے چاندی تائی جاتی ہے ۔
11. تُو نے ہمیں جال میں پھنسایااور ہماری کمر پر بھاری بوجھ رکھّا۔
12. تُو نے سواروں کو ہمارے سروں پر سے گُذارا۔ہم آگ میں سے اور پانی میں سے ہو کر گُذرےلیکن تُو ہم کو فراوانی کی جگہ میں نِکال لایا۔
13. مَیں سوختنی قُربانِیاں لے کر تیرے گھر میں داخِلہُوں گا۔اور اپنی مَنّتیں تیرے حضُور ادا کرُوں گا۔
14. جو مُصِیبت کے وقت میرے لبوں سے نِکلیںاور مَیں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔
15. مَیں موٹے موٹے جانوروں کی سوختنی قُربانِیاںمینڈھوں کی خُوشبُو کے ساتھ چڑھاؤُں گا۔مَیں بَیل اور بکرے گُذرانُوں گا ۔(سِلاہ)
16. اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سُنواور مَیں بتاؤُں گا کہ اُس نے میری جان کے لِئےکیاکیا کِیا ہے۔
17. مَیں نے اپنے مُنہ سے اُس کو پُکارا۔اُس کی تمجِید میری زُبان سے ہُوئی۔
18. اگر مَیں بدی کو اپنے دِل میں رکھتاتو خُداوند میری نہ سُنتا
19. لیکن خُدا نے یقِیناً سُن لِیا ہے ۔اُس نے میری دُعا کی آواز پر کان لگایا ہے۔
20. خُدا مُبارک ہوجِس نے نہ تو میری دُعا کو ردّ کِیااور نہ اپنی شفقت کو مُجھ سے باز رکھّا ۔