1. اَے خُدا! صِیُّون میں تعرِیف تیری مُنتظِر ہےاور تیرے لِئے مَنّت پُوری کی جائے گی۔
2. اَے دُعا کے سُننے والے !سب بشر تیرے پاس آئیں گے۔
3. بد اعمال مُجھ پر غالِب آ جاتے ہیںپر ہماری خطاؤں کا کفّارہ تُو ہی دے گا۔
4. مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو برگُزِیدہ کرتا اور اپنےپاس آنے دیتا ہےتاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہے ۔ہم تیرے گھر کی خُوبی سےیعنی تیری مُقدّس ہَیکل سے آسُودہ ہوں گے ۔
5. اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا!تُو جو زمِین کے سب کناروں کااور سمُندر پر دُور دُور رہنے والوں کا تکیہ ہے !خَوفناک باتوں کے ذرِیعہ سے تُو ہمیں صداقتسے جواب د ے گا
6. تُو قُدرت سے کمر بستہ ہو کراپنی قُوّت سے پہاڑوں کو اِستحکام بخشتا ہے ۔
7. تُو سمُندر کے اور اُس کی مَوجوں کے شور کواور اُمّتوں کے ہنگامہ کو مَوقُوف کر دیتا ہے۔
8. زمِین کی اِنتِہا کے رہنے والے تیرے مُعجزوں سےڈ ر تے ہیں ۔تُو مطلعِ صُبح کو اور شام کو شادمانی بخشتا ہے۔