زبُو 64:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا!میری فریاد کی آواز سُن لے۔میری جان کو دُشمن کے خَوف سے بچائے رکھ۔

2. شرِیروں کے خُفیہ مشوَرہ سےاور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے چُھپا لے

3. جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کیاور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے

4. تاکہ اُن کو خُفیہ مقاموں میں کامِل آدمی پر چلائیں ۔وہ اُن کو ناگہان اُس پر چلاتے ہیں اورڈرتے نہیں۔

5. وہ بُرے کام کامُصمّم اِرادہ کرتے ہیں۔وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم کوکَون دیکھے گا؟

6. وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے ۔

7. لیکن خُدا اُن پر تِیر چلائے گا۔وہ ناگہان تِیر سے زخمی ہو جائیں گے

زبُو 64