7. دیکھ! وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا ہے؟
8. پر اَے خُداوند! تُو اُن پر ہنسے گا۔تُو تمام قَوموں کو ٹھٹھّوں میں اُڑائے گا۔
9. اَے میری قُوّت! مُجھے تیری ہی آس ہو گیکیونکہ خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔
10. میرا خُدا اپنی شفقت سے میرا پیش رَو ہو گا۔خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دِکھائے گا۔
11. اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بُھول جائیں۔اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر!اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پستکر دے۔
12. وہ اپنے مُنہ کے گُناہ اور اپنے ہونٹوں کی باتوںاور اپنی لعن طعن اور جُھوٹ بولنے کے باعِثاپنے غرُور میں پکڑے جائیں۔
13. قہر میں اُن کو فنا کر دے ۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابُودہو جائیںاور وہ زمِین کی اِنتہا تک جان لیںکہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے ۔ (سِلاہ)