8. وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے گھونگا جو گل کر فنا ہو جاتاہےاور جَیسے عَورت کا اِسقاط جِس نے سُورج کو دیکھاہی نہیں۔
9. اِس سے پہلے کہ تُمہاری ہانڈِیوں کو کانٹوں کی آنچ لگےوہ ہرے اور جلتے دونوں کو یکساں بگولے سے اُڑالے جائے گا۔
10. صادِق اِنتقام کو دیکھ کر خُوش ہو گا۔وہ شرِیر کے خُون سے اپنے پاؤں تر کرے گا۔
11. تب لوگ کہیں گے یقِیناً صادِق کے لِئے اجر ہے۔بے شک خُدا ہے جو زمِین پر عدالت کرتا ہے۔