زبُو 58:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے بزُرگو! کیا تُم در حقِیقت راست گوئی کرتے ہو؟اَے بنی آدم! کیا تُم ٹِھیک عدالت کرتے ہو؟

2. بلکہ تُم تو دِل ہی دِل میں شرارت کرتے ہواور زمِین پر اپنے ہاتھوں سے ظُلم پَیمائی کرتے ہو ۔

3. شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں ۔وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ بول کر گُمراہ ہو جاتے ہیں۔

4. اُن کا زہر سانپ کا سا زہر ہے۔وہ بہرے افعی کی مانِند ہیں جو کان بند کر لیتا ہے ۔

زبُو 58