1. اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔
2. میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈالاور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔
3. کیونکہ مَیں اپنی خطاؤں کو مانتا ہُوںاور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
4. مَیں نے فقط تیرا ہی گُناہ کِیا ہےاور وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہےتاکہ تُو اپنی باتوں میں راست ٹھہرےاور اپنی عدالت میں بے عَیب رہے۔