5. کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کروجِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھعہد باندھا ہے
6. اور آسمان اُس کی صداقت بیان کریں گےکیونکہ خُدا آپ ہی اِنصاف کرنے والا ہے ۔ (سِلاہ)
7. اَے میری اُمّت سُن ۔ مَیں کلام کرُوں گااور اَے اِسرائیل!مَیں تُجھ پر گواہی دُوں گا۔خُدا ۔ تیرا خُدا مَیں ہی ہُوں۔
8. مَیں تُجھے تیری قُربانِیوں کے سبب سے ملامتنہیں کرُوں گااور تیری سوختنی قُربانِیاں برابر میرے سامنےرہتی ہیں ۔
9. نہ مَیں تیرے گھر سے بَیل لُوں گانہ تیرے باڑے سے بکرے
10. کیونکہ جنگل کا ایک ایک جانوراور ہزاروں پہاڑوں کے چَوپائے میرے ہی ہیں ۔
11. مَیں پہاڑوں کے سب پرِندوں کو جانتا ہُوںاور مَیدان کے درِندے میرے ہی ہیں۔
12. اگر مَیں بُھوکا ہوتا تو تُجھ سے نہ کہتاکیونکہ دُنیا اور اُس کی معمُوری میری ہی ہے۔
13. کیا مَیں سانڈوں کا گوشت کھاؤُں گا۔یا بکروں کا خُون پِیؤُں گا؟
14. خُدا کے لِئے شُکرگُذاری کی قُربانی گُذراناور حق تعالیٰ کے لِئے اپنی مَنّتیں پُوری کر
15. اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔مَیں تُجھے چُھڑاؤُں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔
16. لیکن خُدا شرِیر سے کہتا ہےتُجھے میرے آئِین بیان کرنے سے کیا واسطہاور تُو میرے عہد کو اپنی زُبان پر کیوں لاتا ہے؟
17. جبکہ تُجھے تربِیّت سے عداوت ہےاور میری باتوں کو پِیٹھ پِیچھے پھینک دیتا ہے۔