1. اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا!میری آہوں پر توجُّہ کر!
2. اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میریفریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہوکیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔
3. اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا
4. کیونکہ تُو اَیسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو ۔بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
5. گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔
6. تُو اُن کوجو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔خُداوند کو خُون خوار اور دغاباز آدمی سےکراہِیت ہے۔
7. لیکن مَیں تیری شفقت کی کثرت سے تیرے گھرمیں آؤُں گا۔مَیں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدّس ہَیکل کی طرفرُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا۔