زبُو 49:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے سب اُمّتو! یہ سُنو۔اَے جہان کے سب باشِندو کان لگاؤ۔

2. کیا ادنیٰ کیا اعلیٰ۔کیا امِیر کیا فقِیر۔

3. میرے مُنہ سے حِکمت کی باتیں نِکلیں گیاور میرے دِل کا خیال پُر خِرد ہو گا۔

4. مَیں تمثِیل کی طرف کان لگاؤُں گا۔مَیں اپنا مُعمّا سِتار پر بیان کرُوں گا۔

5. مَیں مُصِیبت کے دِنوں میں کیوں ڈرُوںجب میرا تعاقُب کرنے والی بدی مُجھے گھیرے ہو؟

6. جو اپنی دَولت پر بھروسا رکھتےاور اپنے مال کی کثرت پر فخر کرتے ہیں

7. اُن میں سے کوئی کِسی طرح اپنے بھائی کا فِدیہنہیں دے سکتانہ خُدا کو اُس کا مُعاوضہ دے سکتاہے

8. (کیونکہ اُن کی جان کا فِدیہ گِراں بہا ہے۔وہ ابد تک ادا نہ ہو گا)

9. تاکہ وہ ابد تک جِیتا رہےاور قبر کو نہ دیکھے۔

10. کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ دانِش مند مَر جاتے ہیں۔بیوُقُوف و حَیوان خصلت باہم ہلاک ہوتے ہیںاور اپنی دَولت اَوروں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں ۔

زبُو 49