6. اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد ہے۔تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔
7. تُو نے صداقت سے مُحبّت رکھّی اور بدکاری سے نفرتاِسی لِئے خُدا تیرے خُدا نے شادمانی کے تیل سےتُجھ کو تیرے ہمسروں سے زِیادہ مَسح کِیا ہے۔
8. تیرے ہر لِباس سے مُر اور عُود اور تج کی خُوشبُو آتی ہے۔ہاتھی دانت کے محلّوں میں سے تاردار سازوںنے تُجھے خُوش کِیا ہے۔
9. تیری مُعزّز خواتِین میں شہزادِیاں ہیں۔ملِکہ تیرے دہنے ہاتھ اوفِیر کے سونے سے آراستہکھڑی ہے ۔
10. اَے بیٹی!سُن ۔غَور کر اور کان لگا۔اپنی قَوم اور اپنے باپ کے گھر کو بُھول جا