زبُو 37:35-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

35. مَیں نے شرِیر کو بڑے اِقتدار میں اور اَیساپَھیلتے دیکھاجَیسے کوئی ہرا درخت اپنی اصلی زمِین میں پَھیلتا ہے ۔

36. لیکن جب کوئی اُدھر سے گُذرا اور دیکھا تو وہ تھاہی نہیںبلکہ مَیں نے اُسے ڈھُونڈا پر وہ نہ مِلا۔

37. کامِل آدمی پر نِگاہ کر اور راست باز کو دیکھکیونکہ صُلح دوست آدمی کے لِئے اجر ہے۔

38. لیکن خطاکار اِکٹھے مَر مِٹیں گے۔شرِیروں کا انجام ہلاکت ہے

39. لیکن صادِقوں کی نجات خُداوند کی طرف سے ہے ۔مُصِیبت کے وقت وہ اُن کا مُحکم قلعہ ہے۔

40. اور خُداوند اُن کی مدد کرتا اور اُن کو بچاتا ہے۔وہ اُن کو شرِیروں سے چُھڑاتا اور بچا لیتا ہے۔اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس میں پناہ لی ہے۔

زبُو 37