10. کیونکہ تھوڑی دیر میں شرِیر نابُود ہو جائے گا۔تُو اُس کی جگہ کو غَور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہو گا۔
11. لیکن حلِیم مُلک کے وارِث ہوں گےاور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔
12. شرِیر راست باز کے خِلاف بندِشیں باندھتا ہےاور اُس پر دانت پِیستا ہے۔
13. خُداوند اُس پر ہنسے گاکیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔
14. شرِیروں نے تلوارنِکالی اور کمان کھینچی ہےتاکہ غرِیب اورمُحتاج کو گِرا دیںاور راست رَو کو قتل کریں۔
15. اُن کی تلوار اُن ہی کے دِل کو چھیدے گیاور اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی
16. صادِق کا تھوڑا سا مالبُہت سے شرِیروں کی دَولت سے بِہتر ہے
17. کیونکہ شرِیروں کے بازُو توڑے جائیں گےلیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔