22. اَے خُداوند! تُو نے خُود یہ دیکھا ہے ۔ خاموش نہ رہ ۔اَے خُداوند! مُجھ سے دُور نہ رہ۔
23. اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگاور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَےمیرے خُداوند!
24. اپنی صداقت کے مُطابِق میری عدالت کر ۔ اَےخُداوند میرے خُدا!اور اُن کو مُجھ پر شادیانہ بجانے نہ دے۔
25. وہ اپنے دِل میں یہ نہ کہنے پائیں اہا! ہم تو یہیچا ہتے تھے۔وہ یہ نہ کہیں کہ ہم اُسے نِگل گئے۔
26. جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہمشرمِندہ اور پریشان ہوں ۔جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگیاوررُسوائی سے مُلبّس ہوں۔
27. جو میرے سچّے مُعاملہ کی تائِید کرتے ہیں وہ خُوشیسے للکاریں اور شاد ہوں ۔وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہوجِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے۔
28. تب میری زُبان سے تیری صداقت کا ذِکر ہوگااور دِن بھر تیری تعرِیف ہو گی۔