زبُو 35:20-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. کیونکہ وہ سلامتی کی باتیں نہیں کرتے ۔بلکہ مُلک کے امن پسند لوگوں کے خِلاف مکرکے منصُوبے باندھتے ہیں۔

21. یہاں تک کہ اُنہوں نے خُوب مُنہ پھاڑااور کہا اہا ہاہا! ہم نے اپنی آنکھ سے دیکھ لِیا ہے۔

22. اَے خُداوند! تُو نے خُود یہ دیکھا ہے ۔ خاموش نہ رہ ۔اَے خُداوند! مُجھ سے دُور نہ رہ۔

23. اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگاور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَےمیرے خُداوند!

24. اپنی صداقت کے مُطابِق میری عدالت کر ۔ اَےخُداوند میرے خُدا!اور اُن کو مُجھ پر شادیانہ بجانے نہ دے۔

25. وہ اپنے دِل میں یہ نہ کہنے پائیں اہا! ہم تو یہیچا ہتے تھے۔وہ یہ نہ کہیں کہ ہم اُسے نِگل گئے۔

زبُو 35