17. اَے خُداوند! تُو کب تک دیکھتا رہے گا؟میری جان کو اُن کی غارت گری سے۔میری جان کو شیروں سے چُھڑا۔
18. مَیں بڑے مجمع میں تیری شُکرگُذاری کرُوں گا ۔مَیں بُہت سے لوگوں میں تیری سِتایش کرُوں گا ۔
19. جو ناحق میرے دُشمن ہیں مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیںاور جو مُجھ سے بے سبب عداوت رکھتے ہیں چشمکزنی نہ کریں ۔
20. کیونکہ وہ سلامتی کی باتیں نہیں کرتے ۔بلکہ مُلک کے امن پسند لوگوں کے خِلاف مکرکے منصُوبے باندھتے ہیں۔
21. یہاں تک کہ اُنہوں نے خُوب مُنہ پھاڑااور کہا اہا ہاہا! ہم نے اپنی آنکھ سے دیکھ لِیا ہے۔