زبُو 35:14-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. مَیں نے تو اَیسا کِیا گویا وہ میرا دوست یا میرابھائی تھا ۔مَیں نے سر جُھکا کر غم کِیا جَیسے کوئی اپنی ماں کےلِئے ماتم کرتا ہو۔

15. پر جب مَیں لنگڑانے لگا تو وہ خُوش ہو کر اِکٹھّے ہوگئے ۔کمِینے میرے خِلاف اِکٹھّے ہُوئے اور مُجھےمعلُوم نہ تھا ۔اُنہوں نے مُجھے پھاڑا اور باز نہ آئے۔

16. ضِیافتوں کے بدتمِیز مسخروں کی طرحاُنہوں نے مُجھ پر دانت پِیسے۔

17. اَے خُداوند! تُو کب تک دیکھتا رہے گا؟میری جان کو اُن کی غارت گری سے۔میری جان کو شیروں سے چُھڑا۔

18. مَیں بڑے مجمع میں تیری شُکرگُذاری کرُوں گا ۔مَیں بُہت سے لوگوں میں تیری سِتایش کرُوں گا ۔

19. جو ناحق میرے دُشمن ہیں مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیںاور جو مُجھ سے بے سبب عداوت رکھتے ہیں چشمکزنی نہ کریں ۔

زبُو 35