زبُو 34:7-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُسکا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہےاور اُن کو بچاتا ہے۔

8. آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے

9. خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مُقدّسو!کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کُچھ کمی نہیں ۔

10. بَبر کے بچّے تو حاجت مند اور بُھوکے ہوتے ہیںپر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہہوں گے ۔

11. اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔مَیں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤُں گا۔

12. وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہےاور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے ؟

13. اپنی زُبان کو بدی سے باز رکھاور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔

14. بدی کو چھوڑ اور نیکی کر ۔صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔

15. خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہےاور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔

16. خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہےتاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔

17. صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنااور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا

18. خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہےاور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔

19. صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیںلیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے

20. وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔

زبُو 34