زبُو 33:6-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. آسمان خُداوند کے کلام سےاور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا ۔

7. وہ سمُندر کا پانی تُودے کی مانِند جمع کرتا ہے ۔وہ گہرے سمُندروں کو مخزنوں میں رکھتا ہے۔

8. ساری زمِین خُداوند سے ڈرے۔جہان کے سب باشِندے اُس کا خَوف رکھّیں

9. کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا ۔اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔

10. خُداوند قَوموں کی مشوَرت کو باطِل کر دیتا ہے ۔وہ اُمّتوں کے منصُوبوں کو ناچِیز بنا دیتا ہے۔

11. خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گیاور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔

12. مُبارک ہے وہ قَوم جِس کاخُدا خُداوند ہےاور وہ اُمّت جِس کو اُس نے اپنی ہی مِیراث کےلِئے برگُزِیدہ کِیا۔

زبُو 33