10. خُداوند قَوموں کی مشوَرت کو باطِل کر دیتا ہے ۔وہ اُمّتوں کے منصُوبوں کو ناچِیز بنا دیتا ہے۔
11. خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گیاور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔
12. مُبارک ہے وہ قَوم جِس کاخُدا خُداوند ہےاور وہ اُمّت جِس کو اُس نے اپنی ہی مِیراث کےلِئے برگُزِیدہ کِیا۔
13. خُداوند آسمان پر سے دیکھتا ہے ۔سب بنی آدم پر اُس کی نِگاہ ہے
14. اپنی سکُونت گاہ سےوہ زمِین کے سب باشِندوں کو دیکھتا ہے۔
15. وُہی ہے جو اُن سب کے دِلوں کو بناتااور اُن کے سب کاموں کا خیال رکھتا ہے۔
16. کِسی بادشاہ کو فَوج کی کثرت نہ بچائے گیاور کِسی زبردست آدمی کو اُس کی بڑی طاقترہائی نہ دے گی۔
17. بچ نِکلنے کے لِئے گھوڑا بیکار ہے ۔وہ اپنی شہہ زوری سے کِسی کو نہ بچائے گا
18. دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سےڈرتے ہیں۔جو اُس کی شفقت کے اُمِیدوار ہیں
19. تاکہ اُن کی جان مَوت سے بچائےاور قحط میں اُن کو جِیتا رکھّے۔
20. ہماری جان کو خُداوند کی آس ہے۔وُہی ہماری کُمک اور ہماری سِپر ہے۔
21. ہمارا دِل اُس میں شادمان رہے گاکیونکہ ہم نے اُس کے پاک نام پر توکُّل کِیا ہے ۔
22. اَے خُداوند! جَیسی تُجھ پر ہماری آس ہےوَیسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو!