1. اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو ۔حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔
2. سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو ۔دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔
3. اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ ۔بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ
4. کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہےاور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔
5. وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے ۔زمِین خُداوند کی شفقت سے معمُور ہے۔