1. اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے ۔ مُجھے کبھیشرمِندہ نہ ہونے دے ۔اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔
2. اپنا کان میری طرف جُھکا ۔ جلد مُجھے چُھڑا ۔تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کوپناہ گاہ ہو۔
3. کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے ۔اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اوررہنُمائی کر۔
4. مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چُھپکر میرے لِئے بچھایا ہےکیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔
5. مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھ میں سَونپتا ہُوں۔اَے خُداوند! سچّائی کے خُدا! تُو نے میرا فِدیہ دِیا ہے۔
6. مُجھے اُن سے نفرت ہے جو جُھوٹے معبُودوں کومانتے ہیں ۔میرا توکُّل تو خُداوند ہی پر ہے۔