زبُو 25:10-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. جو خُداوند کے عہد اور اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیںاُن کے لِئے اُس کی سب راہیں شفقت اور سچّائی ہیں۔

11. اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِرمیری بدکاری مُعاف کر دے کیونکہ وہ بڑی ہے ۔

12. وہ کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا ہے؟خُداوند اُس کو اُسی راہ کی تعلِیم دے گا جو اُسے پسندہے۔

13. اُس کی جان راحت میں رہے گیاور اُس کی نسل زمِین کی وارِث ہو گی۔

14. خُداوند کے راز کو وُہی جانتے ہیں جو اُس سےڈرتے ہیںاور وہ اپنا عہد اُن کو بتائے گا۔

15. میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیںکیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔

16. میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کرکیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔

17. میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے ۔تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔

18. تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کودیکھاور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔

زبُو 25