1. اَے خُداوند! مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں ۔
2. اَے میرے خُدا! مَیں نے تُجھ پر توکُّل کِیا ہے ۔مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔میرے دُشمن مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔
3. بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہنہ ہو گا۔پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہہوں گے ۔
4. اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا ۔اپنے راستے مُجھے بتا دے۔